• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

شائع May 12, 2018
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

دنیا کا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ ہیواوے پی 20 پرو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

لاہور میں ایک تصویری نمائش کے دوران ہیواوے نے اپنے اس فلیگ شپ فون کو متعارف کرایا۔

اس تصویری نمائش میں ایسی تصویریں رکھی گئی تھیں جو پی 20 پرو کے ذریعے لی گئی تھیں اور ان میں پاکستان کی خوبصورتی کی عکاسی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف

ہیواوے پی 20 پرو 6.1 کی لگ بھگ بیزل لیس اسکرین کے ساتھ ہے، جس کا ڈیزائن لوگوں کو متاثر کردینے والا ہے، جس پر آئی فون ایکس (10) جیسا نوچ بھی دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کیرین 970 پراسیسر کے ساتھ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 8.1 سے کیا ہے۔

پی 20 پرو میں 128 جی بی اسٹوریج (اس میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں)، سکس جی بی ریم، 4000 ایم اے ایچ بیٹری، جبکہ آئی پی 67 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

کیمرے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کے ذریعے سیلف لرننگ اے آئی ٹیکنالوجی بہترین فوٹوگرافی میں مدد دیتی ہے جبکہ اس کے کیمرے نے امیج کوالٹی ریٹنگ کرنے والی ویب سائٹ DxOMark کی جانب سے 109 اسکور حاصل کیا جو کہ کسی بھی اسمارٹ فون کا اب تک سب سے زیادہ اسکور ہے۔

ہیواوے نے اس فون کے بیک پر لائیسا کے اشتراک سے 3 کیمرے دیئے ہیں جو کہ 5x ہائیبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ روشنی، گہرائی اور خوبصورتی تصاویر میں نظر آتی ہے۔

اسی طرح اے آئی پروفیشنل فوٹوگرافی، ماسٹر اے آئی، اے آئی امیج اسٹیبلائزیشن جو تصویر بناتے ہوئے توازن برقرار رکھتا ہے جبکہ رات کی کم روشنی میں اچھی تصاویر لینا میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

اس فون کے بیک پر ایک کیمرہ 40 میگا پکسل آر جی بی سنسر کے ساتھ، دوسرا 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر کے ساتھ جبکہ تیسرا 8 میگا پکسل سنسر ٹیلی فونز لینز کے ساتھ ہے۔

ان تینوں کیمروں کے ساتھ ایف 1.8، ایف 1.6 اور ایف 2.4 وائیڈ آپرچر دیئے گئے ہیں اور انتہائی کم روشنی میں بھی معیاری تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ فون ایس نائن اور ایس نائن پلس کی طرح 960 فریم فی سیکنڈ پر سلوموشن ویڈیو 720p ایچ ڈی ریزولوشن میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے پراسیسر میں موجود اے آئی ٹیکنالوجی کیمروں کو مناظر کی شناخت میں مدد دیتی ہے جبکہ حیرت انگیز لانگ ایکسپوزر ٹرائی پوڈ کے بغیر رات کو تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

اور ہاں فور ڈی پریڈیکٹیو فوکس کی بدولت حرکت کرتی چیزوں کو فوکس میں رکھنا آسان ہوتا ہے۔

فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ پورٹریٹ لائٹنگ کے ساتھ ہے جو کہ صارف کو اچھی سیلفی کے ساتھ اسے تھری ڈی سے سجانے میں میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 99 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، ٹوائیلائیٹ، مڈنائٹ بلیو اور بلیک گریڈینٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024