• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئرلینڈ کے ٹیسٹ ڈیبیو میں تاخیر، پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر

شائع May 11, 2018
ڈبلن میں بارش کے سبب شائقین کرکٹ میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ میدان میں وکٹ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
ڈبلن میں بارش کے سبب شائقین کرکٹ میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ میدان میں وکٹ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا دن شدید بارش اور خراب موسم کے سبب ختم کردیا گیا اور مسلسل بارش کے سبب ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

ڈبلن میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے۔

اس دوران امپائرز کئی مرتبہ معائنے لیے آئے لیکن خراب موسم اور تیز بارش کے سبب انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے میچ کا آغاز نہیں ہو سکا لیکن گراؤنڈ اسٹاف آؤٹ فیلڈ سکھانے اور میچ جلد شروع کرانے کے لیے کوشاں رہے۔

جب دوپہر میں بارش نے دوبارہ میدان کا رخ کیا تو امپائرز نے میدان میں جمع پانی کو دیکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کے قائدین کی باہمی مشاورت سے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا تھا اور پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فہیم اشرف کو ڈیبیو کرایا جائے گا۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024