• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثات، 13 افراد ہلاک

شائع May 10, 2018 اپ ڈیٹ May 11, 2018
— فوٹو: راشد جاوید
— فوٹو: راشد جاوید

گندم کی بوریوں سے بھرے ایبٹ آباد جانے والے ٹک کے مانسہرہ جانے والی وین پر الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں یہ جان لیوا حادثہ شام کو تقریباً 6 بج کر 15 منٹ پر سبزی منڈی کے قریب موڑ پر پیش آیا۔

ریسکیو 1122، پولیس کے اہلکار اور مقامی افراد کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد راولپنڈی سے آنے والی وین کے ملبے کو کاٹ کر لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں میں سے چند کی شناخت شوکت، ثمین بی بی، دانش منیر خان، جمشید، محمد نذیر اور بدر بخت کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ایبٹ آباد منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

زخمیوں میں سے تین کو سر پر چوٹیں آئیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک بچہ اور ایک خاتون حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے میں کامیاب رہے۔

ایبٹ آباد ۔ نتھیا گلی روڈ پر حادثہ

ایک ہی روز میں دوسرا جان لیوا حادثہ ایبٹ آباد۔ نتھیا گلی روڈ پر پیش آیا جس میں کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: بہاولنگر اور گورکھ ہل میں ٹریفک حادثات، 5 افراد ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور نے خرابی کے باعث گاڑی کو سڑک کنارے روکا لیکن انجن بند نہیں کیا اور جیسے ہی اس نے خرابی دور کی، گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔

ڈرائیور کی غفلت کے باعث غلام مرتضیٰ، ان کی اہلیہ ذخیرا بی بی اور زبیدہ بی بی ہلاک ہوئیں۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 سروس کے اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے لاشیں نکالیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024