• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ملک میں چوری شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے لیے نظام متعارف

شائع May 10, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان میں چھینے گئے یا اسمگل موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے جدید ترین نظام ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ٹیلی کام پالیسی 2015 کے زیرتحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس پر موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن ہوسکے گی، جبکہ چھن جانے والے، جعلی یا اسمگل فونز کی شناخت اور انہیں بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں : موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈی آئی آر بی ایس کا افتتاح کیا گیا اور اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ سے غیر معیاری، جعلی، غیرقانونی طور پر درآمد شدہ موبائل فونز کی شناخت، رجسٹریشن اور موبائل فون نیٹ ورکس پر نان کمپلینٹ ڈیوائسز کی غیر قانونی درآمد کی حوصلہ شکنی، قانونی درآمدات اور موبائل ڈیوائس استعمال کنندگان اور سکیورٹی کی مجموعی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ اس نظام کی بدولت چوری شدہ فونز کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے گا جبکہ موبائل سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

اس نظام کو کو جی ایس ایم اے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں چوری اور گم شدہ ڈیوائسز کو بلاک کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹے اے کا دعویٰ تھا کہ اس نظام کی بدولت ملک میں موبائل چوری یا چھینے کی وارداتوں کا خاتمہ ہوگا، بلکہ ان کا کھوج لگانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں

اس نظام کے دوسرے مرحلے میں ان ڈیوائسز کی چانچ پڑتال کی جائے گی جو اس وقت صارفین کے استعمال میں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم (ڈی وی ایس) سے پی ٹی اے ریگولیشنز کے مطابق صارفین dirbs.pta.gov.pk سے اپنے فون کی آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کرکے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کرسکتے ہیں یا گوگل اور ایپل پلے سٹور سے ڈی آر بی ایس اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024