• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کرلی

شائع May 10, 2018
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

جہاں اس وقت سوشل میڈیا بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے، وہیں دوسری جانب اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی سے خاموشی سے شادی کی، اس دوران صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی اس تقریب کا حصہ بنے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر شوہر انگت کے ہمراہ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اسے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ قرار دیا۔

نیہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بہترین دوست کو ہی اپنا شوہر بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ ثقافتی طرز کی جیولیری میں وہ نہایت دلکش نظر آئیں۔

خیال رہے کہ آنگت بیدی سابق بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں، انگت نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیہا کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔

نہیا ڈوپیا کے قریبی دوست اور نامور ہدایت کار کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر ان دونوں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ شادی کی مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024