• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان

شائع May 9, 2018

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم میں شدت اور چار روز میں 14 کشمیریوں کی ہلاکت کی بھرپور مذمت کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے 5 مئی کے بعد سے اب تک مزید 14 کشمیریوں کی شہادت قابلِ مذمت ہے اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام سنگین حالات کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آبروریزی، تشدد، ماورائے عدالت قتل عام اورجبری سرچ آپریشنز کا سامنا ہے اور کشمیری قیادت کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کا پر امن مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر: بھارتی فورسز کی کارروائیاں جاری، 24 گھنٹے میں ہلاکتیں 10 ہوگئیں

ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں سے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے ارادوں اور عزم کو توڑ نہیں سکی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر کی صورت حال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا جبکہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور بھارت کبھی بھی کشمیریوں کی ہمت کو توڑ نہیں سکے گا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو روز قبل سری نگر کے علاقے میں بھارتی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 جوانوں کو قتل اور کئی کو زخمی کردیا تھا جن میں سے 5 نوجوان دوران علاج دم توڑ گئے تھے جبکہ 5 مئی سے تاحال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

حریت رہنماوں کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف وادی بھر میں ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024