• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹم پین ٹیسٹ کے بعد آسٹریلین ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت کریں گے

شائع May 8, 2018 اپ ڈیٹ May 9, 2018
ٹم پین ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے— فوٹو: اے ایف پی
ٹم پین ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے— فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم پین کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے جبکہ ایرون فنچ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلین کرکٹ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہی ہے جہاں ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال کی پابندی عائد کی گئی جبکہ کوچ ڈیرن لی مین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آسٹریلیا نے اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو ٹیسٹ ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا اعلان کیا جبکہ گزشتہ دنوں جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا گیا۔

آسٹریلیا نے اب دورہ انگلینڈ کے لیے ٹم پین کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی ہے جبکہ تجربہ کار ایرون فنچ کو ایک مرتبہ پھر ٹی20 ٹیم کی باگ ڈور سونپ دی گئی ہے۔

آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے لیے آسٹریلین ون ڈے ٹیم میں کپتان ٹم پین، ایرون فنچ، ایشٹن ایگار، ایلکس کیری، جوش ہیزل وُڈ، ٹریوس ہیڈ، نیتھن لایون، گلین میکسویل، شان مارش، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، ڈی آر سی شارٹ، بلی اسٹین لیک، مارکس اسٹوئنس اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹی20 اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ایلکس کیری، ایشٹن ایگار، ٹریوس ہیڈ، نک میڈنسن، گلین میکسویل، جے رچرڈسن، ڈی آر سی شارٹ، بلی اسٹین لیک مارکس اسٹوئنس، مچل سواپسن، اینڈریو ٹائی اور جیک وڈرمتھ شامل ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 16 جون کو کارڈف، تیسرا 19 جون کو ناٹنگھم، چوتھا 21 جون کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور پانچواں 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024