• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سپریم کورٹ: موبائل کارڈ ز پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر قانونی طریقہ قرار

شائع May 8, 2018

سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے سیلز اور ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کیا جارہا ہے اور حکم دیا کہ مختلف ممالک میں کال ریٹ کا تقابلی جائزہ چارٹ پیش کردیا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے موبائل کارڈرز پر زائد وصولیوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 100 روپے کے موبائل کارڈ پر موبائل کمپنیاں 19.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتی ہیں، دس فیصد سروس چارجز، 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیاجاتا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کارڈ پرسیل ٹیکس کیسےلگا دیا، ودہولڈنگ ٹیکس کیسے وصول کیا جارہا ہے؟ کیا استحصال نہیں جو شخص ٹیکس دینے کا اہل نہیں اس سے ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو بلائیں، 14 کروڑ صارفین سے روزانہ ٹیکس کس کھاتےمیں لیاجاتاہے، ہمیں قانون بتائیں سیلزٹیکس کیوں لیا جارہا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ وہی شخص دے گا، جو ٹیکس دینے کا اہل ہوگا، کروڑوں عوام سے ود ہولڈنگ کیسے لیا جا رہا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پیسے ہتھیانے کا یہ غیر قانونی طریقہ ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کی موبائل صارفین سے 42 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، جس پروکیل نے بتایا کہ وفاق میں 17 فیصد، صوبوں میں19فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی وضاحت کی جائے، سروس چارجزکیوں لیے جاتے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سروس چارجز کا جواب کمپنیاں دے سکتی ہیں، حکومت اور ڈپلومیٹس سے ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لیا جاتا۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صوبے 19.5 فیصد کس قانون کے تحت سیلز ٹیکس لے رہے ہیں، صوبے وضاحت کریں۔

انھوں نے مختلف ممالک میں کال ریٹ کا تقابلی جائزہ چارٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاق، ایف بی آراور صوبے کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN May 08, 2018 08:20pm
10 فیصد سروس چارجز کا مطلب ہے، ہر صورت 10 فیصد منافع، اس کے بعد کال ریٹ پر منافع اور انٹر کنکٹنگ چارجز علیحدہ، کوئی سروس شروع کرنے کے لیے بڑے بڑے اشتہار اور پھر صارفین کو اندھیرے میں رکھ کر بند کردیا جاتاہے، بجلی بلوں پر پی ٹی وی کے 35 اور 60 روپے چارجز کا بھی نوٹس لیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024