• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی

شائع May 8, 2018

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کے برے دنوں کے بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا۔

سارہ علی خان کے فلمی کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے متنازع خبریں اور تنازعات سامنے آ رہے تھے۔

سارہ علی خان کو اب تک 2 بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ دونوں ہی فلمز کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ان کی فلم کے ذریعے ہی سیف علی خان کی بیٹی فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

سب سے پہلے سارہ علی خان کو ’کیدر ناتھ‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی تھی کہ سیف علی خان کی بیٹی کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہوگی۔

کیدر ناتھ کی جاری کی گئی پہلی جھلک
کیدر ناتھ کی جاری کی گئی پہلی جھلک

لیکن بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات ہوگئے، جس وجہ سے فلم کی نمائش کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، جب کہ اطلاعات تھیں کہ اختلافات کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم کون سی ہوگی، نیا تنازع سامنے آگیا

بعد ازاں فلم کی شوٹنگ شروع تو کردی گئی تھی، مگر فلم کے پروڈیوسر، ہدایت کار اور دیگر سرمایہ کاروں کے درمیان فلم کے اخراجات اور اسے کافی عرصے تک مکمل نہ کیے جانے کے حوالے سے اختلافات کی خبریں آتی رہیں۔

’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان اختلافات کے بعد فلم ساز کرن جوہر نے اعلان کیا کہ انہوں نے سیف علی خان کی بیٹی کو اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آنے والی کامیڈی ایکشن فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’سمبا‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم بھی ہوگی، کیوں کہ اس وقت تک ’کیدرناتھ‘ کی ٹیم نے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اگرچہ بعد ازاں ’کیدر ناتھ‘ کو بھی 21 دسمبر 2018 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر اختلافات کے باعث اس کی نمائش کو منسوخ کردیا گیا تھا

سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کا سمبا میں ممکنہ کردار—فوٹو: فلم فیئر
سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کا سمبا میں ممکنہ کردار—فوٹو: فلم فیئر

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

’سمبا‘ کی ٹیم نے فلم کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے اسے 28 دسمبر 2018 کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ ہوگی۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ نہیں بلکہ نوجوان ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہوگی۔

’کیدر ناتھ‘ کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی فلم 30 نومبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں سارہ علی خان سمیت فلم کی ٹیم کو بھی مینشن کیا، ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

سارہ علی خان کی کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران لیک ہونے والی تصویر—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
سارہ علی خان کی کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران لیک ہونے والی تصویر—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

فلم ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے اعلان کردیا کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی، جب کہ ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی؟

واضح رہے کہ سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے، اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

اپنی مذہبی رسومات کی ادائگی اور مقامات کی زیارت کرنے کے لیے ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں آنے والی خوبرو لڑکی کس طرح ایک گائڈڈ کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہے، اور ان کی پیار کہانی میں کیا کیا مسائل آتے ہیں، فلم کی کہانی ان ہی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کو کری ارج انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اسے بالاج موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024