• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سونم کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع May 8, 2018
32 سالہ سونم کپور کی شادی ممبئی میں بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ ہوئی —۔
32 سالہ سونم کپور کی شادی ممبئی میں بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ ہوئی —۔

بولی وڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور آخر کار اپنے ساتھی آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

32 سالہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ماہ 7 مئی کو مہندی کی رسم سے ہوا، جس کے بعد سنگیت کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں: سونم کی مہندی اور سنگیت میں بولی وڈ ستاروں سے رونق

ان رسومات کے بعد 8 مئی کو سونم کپور کی ممبئی میں شادی کی تقریب سجائی گئی، جہاں بولی وڈ کی نامور اور کامیاب شخصیات نے شرکت کرکے رونق میں اضافہ کیا۔

سونم کی شادی کی تقریب میں کرن جوہر، رانی مکھرجی، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن اور کرشمہ کپور نے شرکت کی۔

اپنی شادی کے موقع پر سونم کپور نے سرخ اور سنہرے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، ان کے سب سے اہم دن کا جوڑا نامور ڈیزائنر انورادھا واکل نے تیار کیا۔

دوسری جانب اداکارہ کے دلہا آنند آہوجا سنہری رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔

ان کی شادی سکھ روایات کے مطابق ہوئی، جبکہ ان کی شادی کے حوالے سے رکھے گئے عشائیے کی تقریب 8 مئی کی رات منعقد ہوگی، جس میں شوبز، میڈیا، فیشن، اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ آنند آہوجا کا تعلق دہلی سے ہے، جو بھین نامی ملبوسات کے برینڈ کے مالک ہیں، اس کے علاوہ وہ اور بہت سے بزنس کا حصہ بھی ہیں۔

آنند نے امریکا میں تعلیم مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے ایمیزون ڈاٹ کام میں انٹرنشپ کی تھی، تاہم بعدازاں دہلی واپس آکر انہوں نے اپنے والد ہریش آہوجا کے ساتھ ان کا کام سنبھالا۔

قیاس آرائیوں کے مطابق آنند اور سونم کی ملاقات 2014 میں فیشن ڈیزائنر پرنیا قریشی نے کروائی، اس وقت پرنیا سونم کی اسٹائلسٹ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کے ہونے والے شوہر ہیں کون؟

رپورٹس کے مطابق آنند آہوجا نے سونم کپور سے ملاقات کے ایک ماہ بعد ہی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، جسے اداکارہ نے قبول بھی کرلیا۔

خیال رہے کہ سونم کپور کیریئر کے شروع سے ہی اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی آرہی ہیں، انہوں نے کئی انٹرویوز میں یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں، تاہم وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024