• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میٹ گالا 2018 میں دپیکا، پریانکا کے اسٹائل کی دھوم

شائع May 8, 2018

فیشن اور شوبز کا اہم ترین میلا ’میٹ گالا‘ 2018 کا وائٹ کارپٹ امریکا کے شہر نیویارک میں سج گیا، جہاں ہولی وڈ کی کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی۔

نیویارک میں ہر سال میٹ گالا کی شاندار تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں، اس دوران نت نئے کاسٹیومز کی نمائش کے ساتھ ساتھ اسٹارز کی وائٹ کارپٹ ڈریسنگ پر بھی بےحد فوکس رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: میٹ گالا 2018 کے میزبانوں کے نام سامنے آگئے

میٹ گالا کے ایونٹ کی ہر سال مختلف تھیم ہوتی ہے، 2018 میں منعقد ہونے والے میلے کی تھیم ’ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک امیجینشن‘ یعنی ( آسمانی مخلوق: فیشن اور مسیحی تصور) رکھی گئی تھی۔

اس دوران دپیکا پڈوکون نے سرخ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا، جسے امریکی ڈیزائنر پرابل گیورنگ نے ڈیزائن کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے اسٹائل سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ ان کے اس انداز کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے علاوہ صرف پریانکا چوپڑا وہ بولی وڈ اداکارہ رہیں جو اس ایونٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

جہاں دپیکا پڈوکون نے اپنے سرخ رنگ کے گاؤن سے سب کو خود کو دیکھنے پر مجبور کردیا، وہیں پریانکا کے نہایت منفرد انداز کو بھی شائقین کی خوب داد وصول ہوئی۔

میٹ گالا کے وائٹ کارپٹ پر پریانکا چوپڑا امریکی ڈیزائنر راف لارن کی جانب سے بنایا گیا گاؤن پہن کر جلوہ گر ہوئیں، جسے ویلوٹ کے کپڑے سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا اور دپیکا کا میٹ گالا میں ڈیبیو

اداکارہ کا یہ منفرد گاؤن سب کی توجہ کا بھی مرکز بنا۔

خیال رہے کہ یہ دونوں بولی وڈ اداکارائیں بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ میں بھی اپنے قدم جمانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ ان دونوں اداکاراؤں نے 2017 کے میٹ گالا میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

اس دوران پریانکا چوپڑا نے ڈیزائنر رالف لورین کی جانب سے ڈیزائنر کردہ کوٹ پہنا تھا جبکہ دپیکا پڈوکون کے لباس کو ٹامی ہلفگر نامی ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024