• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سونم کی مہندی اور سنگیت میں بولی وڈ ستاروں سے رونق

شائع May 8, 2018 اپ ڈیٹ May 14, 2018
اداکارہ کی آنند اہوجا سے 8 مئی کو شادی ہوگی —۔
اداکارہ کی آنند اہوجا سے 8 مئی کو شادی ہوگی —۔

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے حوالے سے خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں، تاہم آخر کار ان کی شادی کی تقریباً کا آغاز روں ماہ ہو ہی گیا۔

سونم کپور کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں گزشتہ روز ممبئی میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

ان میں کرن جوہر، جیکولین فرنینڈز، کترینہ کیف، سوارا بھاسکر، شلپا شیٹی، رانی مکھرجی اور ریکھا وغیرہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سونم کپور کو بولی وڈ کی فیشن آئکن کہا جاتا ہے، اس لیے سب کو انتظار تھا کہ وہ اپنی شادی کی رسومات میں آخر کیا انداز اپنائیں گی، اور سونم نے بھی اس دوران کسی کو مایوس نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کا اپنی شادی کی تقریبات میں رقص

اداکارہ نامور ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائن کردہ سفید اور سنہرا لہنگا زیب تن کیے نظر آئیں۔

سونم کپور کی مہندی اور سنگیت کی رسم میں تقریباً ہر فرد ہی سفید رنگ کے لباس میں نظر آیا، لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز خود سونم کپور ہی بنی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیزائنرز کے مطابق سونم کپور کے اس لہنگے کو مکمل ہونے میں 18 ماہ کا وقت لگا۔

اس دوران سونم کپور کے رشتے دار اداکار ارجن کپور، جانھوی کپور، خوشی کپور بھی اس تقریب میں نہایت پرجوش نظر آئے، اس ایونٹ کی ویڈیو اور تصایر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔

تقریب کے دوران سونم کپور کے والد انیل کپور نے بھی ہٹ گانوں پر رقص کیا، جبکہ اداکارہ نے اپنے بھائی ہرش وردھن کپور اور بہن ریہا کپور کے ساتھ یادگار تصاویر لیں۔

خیال رہے کہ مہندی اور سنگیت کی اس شاندار رسم سے قبل سونم کپور کی گھر میں مہندی کی رسم بھی ہوئی، جہاں اداکارہ کی مہندی لگی، جبکہ انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر آنند اہوجا کے ہمراہ خوب رقص بھی کیا۔

اداکارہ سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی آج 8 مئی کو ممبئی میں انیل کپور کے گھر پر ہی منعقد ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024