• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان ستمبر میں 6ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

شائع May 7, 2018

اسلام آباد: پاکستان رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں چھ ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ٹورنامنٹ 2 سے 10 ستمبر تک منعقد ہو گا اور اسے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے کیلنڈر میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان، کازغستان، عمان، ترکی اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم راولپنڈی کے آرمی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

1994 کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان نے واضح کیا کہ اگر پاکستان آرمی سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی تو نئی آسٹرو ٹرف ڈالنے کی صورت میں ہم نصیر بندہ اسٹیڈیم میں میچز منعقد کرائیں گے تاہم آسٹرو ٹرف نہ بچھائی جا سکی تو ہمارا پاس تیسرا آپشن کراچی ہو گا۔

شہباز احمد نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کے کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، گزشتہ سال ورلڈ الیون نے دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک میچ کھیلا تھا جو انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے لیے اہم قدم تھا اور امید ہے کہ چھ ملکی ٹورنامنٹ بھی اس سلسلے میں بہت کامیاب رہے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shah May 07, 2018 08:08pm
kuch matches karachi may bhi honay chahyn,

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024