• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

‘فلم کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکارہ کی شادی یا عمرسے نہیں‘

شائع May 6, 2018
رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ نے 80 کروڑ کمائے—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف
رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ نے 80 کروڑ کمائے—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ میں زیادہ تر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین کے گرد گھومنے والی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتیں اور اداکاراؤں کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت نہیں سمجھا جاتا۔

فلموں کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے عام لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ اگر اداکارا شادی شدہ، بچوں کی ماں یا عمر رسیدہ ہوگی تو اس کی فلم ناکام ہوگی۔

لیکن 40 سالہ اداکارہ اور ایک بچے کی ماں رانی مکھرجی اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکاراؤں کی شادی یا عمر سے ہوتا ہے۔

رانی مکھرجی نے بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈو ایشن نیوز سروس‘ (آئی اے این ایس) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہچکی‘ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی کا اداکاراؤں کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ اداکارہ اور رانی مکھرجی کا درد

اداکاراؤں کے شادی شدہ اور عمر رسیدہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے کہا کہ بہت ساری اداکارائیں اور اداکار غیر شادی شدہ ہیں، لیکن ان کی فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب فلمیں دیکھنے والے مداحوں کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے، وہ اداکاراؤں کی شادی، ان کے بچے ہونے یا نہ ہونے اور ان کی عمر کے بجائے فلم کے موضوع اور کہانی کو اہمیت دیتے ہیں۔

رانی مکھرجی کے مطابق اب لوگ کمرشل سے زیادہ فلم کی کہانی کو اہمیت دیتے ہیں، اس لیے اب اس خیال کو ختم ہونا چاہیے کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکاراؤں کی شادی، بچوں کی والدہ اور عمر رسیدہ ہونے سے ہے۔

خیال رہے کہ رانی مکھرجی کی شادی کے بعد پہلی فلم ’ہچکی‘ رواں برس مارچ میں ریلیز کی گئی تھی، جس نے دنیا بھر سے 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: رانی مکھرجی کی ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی

ان کی یہ فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ کے بعد پہلی فلم تھی۔

اداکارہ نے 2014 میں ییش راج فلمز کے سربراہ ادیتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کرلی تھی، جب کہ ان کے ہاں 2015 میں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے ’ہچکی‘ کی ریلیز سے 2 دن قبل ہی اپنی 40 ویں سالگرہ پر ایک پیغام میں اعتراف کیا تھا کہ ایک خاتون کا فلمی کیریئر مرد کے فلمی کیریئر سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ شادی کرنے اور والدہ بننے کے بعد اداکارہ کا فلمی سفر مزید مشکل بن جاتا ہے، جب کہ انڈسٹری میں خواتین کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی نہیں سمجھا جاتا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024