• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

روس میں پیوٹن مخالف مظاہرے، سیکڑوں افراد گرفتار

شائع May 6, 2018 اپ ڈیٹ May 7, 2018
مظاہرے کے دوران خاتون پیوٹن کی تصویر اٹھائے ہوئے ہے — فوٹو: اے پی
مظاہرے کے دوران خاتون پیوٹن کی تصویر اٹھائے ہوئے ہے — فوٹو: اے پی

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر صدارت کا منصب سنبھالنے کی مبینہ تیاری کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادی میر پیوٹن 7 مئی کو 2018 کو چوتھی مرتبہ روس کے صدر کے منصب پر فائز ہوجائیں گے۔

احتجاج کے دوران ولادی میر پیوٹن کے حریف الیگزی نوالنے کے اعلان پر ملک بھر میں لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے، تاہم پولیس نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے الیگزی نوالنے سمیت 1600 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخاب میں روسی ’مداخلت‘: ’مجھے اس کی پرواہ نہیں‘

اپوزیشن لیڈر کے اعلان پر سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے روس کے دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ میں ہوئے۔

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ’پیوٹن چور ہے‘ اور ’روس آزاد ہوگا‘ کے نعرے لگائے، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ولادی میر پیوٹن ہمارے ’سار‘ (مشرقی یورپ میں سپریم لیڈر کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح) نہیں ہیں۔

مظاہروں میں شریک افراد نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’سڑکوں پر نکلنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم زندہ ہیں اور یہاں موجود ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے ’ناقابل تسخیر‘ہتھیار:امریکا کا معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام

خیال رہے کہ ولادی میر پیوٹن گزشتہ 18 برس سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت کے دوران 2014 میں یوکرین سے ملحقہ کریمیا پر اپنا قبضہ جمایا جبکہ 2015 میں شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران بشار الاسد کی فورسز کی حمایت میں فوجی مہم کا آغاز کیا۔

اپنی تقریر کے دوران ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ روسی عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گے تاہم انہوں نے اپنے چوتھے دورِ اقتدار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ ولادی میر پیوٹن نے 2014 میں کرائما پر روسی قبضے کے بعد بین الاقوامی پابندیوں اور 2016 میں تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر پڑنے والے اثرات کے باوجود ملکی معیشت کو جلا بخشنے کے لیے کوششیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024