• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ملتان: جج پر جوتا پھینکنے والے مجرم کو 18 سال قید

شائع May 5, 2018

ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چوری کے ملزم کو کیس کی سماعت کے دوران سول جج کو دھمکی دینے اور ان کی طرف جوتا پھینکے پر 18 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ واقعہ، جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرایا تھا، 30 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب چوری کے علیحدہ مقدمے میں نامزد محمد اعجاز کو کیس کی سماعت کے لیے عدالت لایا گیا۔

چوری کے مقدمے کی سماعت گزشتہ آٹھ سے نو ماہ سے جاری تھی جس کے باعث ملزم طیش میں آگیا۔

محمد اعجاز نے غصے میں آکر سول جج کو دھمکی دے کہ اگر انہوں نے اسے بری نہ کیا تو وہ انہیں قتل کر دے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق اس موقع پر جج نے ملزم کو تسلی دینے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔

محمد اعجاز نے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بجائے جج پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور ان کی جانب اپنا جوتا پھینکا جو سول جج کے سینے پر لگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور

اس واقعے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ چہلیک میں انسداد دہشت گردی کے دفعہ 7 سمیت فوجداری دفعات 186، 353 اور 506 ٹو کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی اس حرکت سے عدالت میں موجود لوگ، بالخصوص عدالتی عملہ خوفزدہ ہوگیا۔

واقعے کے بعد کیس کی تیزی سے سماعت ہوئی اور ایک ہی روز میں عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے، وکلاء کے دلائل سننے اور ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کا عمل مکمل ہوا۔

محمد اعجاز کو قید کی سزا کے ساتھ 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mazhar May 06, 2018 11:33am
He did nothing wrong. This our brutal system, that people are really teased by this system. Why these judges can't finish the problem with in minimum days , Why we wonder number of years across the the court? That's not good to punish that man.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024