• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار ایک ساتھ ’وجود‘ میں

شائع May 5, 2018 اپ ڈیٹ May 7, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لولی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار آنے والی تھرلر رومانٹک فلم ’وجود‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ جاوید شیخ، ندیم اور شاہد نے ایک ساتھ ’وجود‘ سے قبل کوئی فلم نہیں کی، تاہم ندیم اور شاہد جب کہ جاوید شیخ اور ندیم نے بھی ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

تینوں اداکار ماضی میں ہیروز کے طور پر فلم انڈسٹری پر راج کرتے رہے، تاہم اب پہلی بار انہیں ایک ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’وجود‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بھی خود جاوید شیخ نے دی ہیں، جو فلم میں ممکنہ طور پر منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وجود‘ کے ساتھ جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں واپسی
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس واقعے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کے ٹیزر ٹریلرز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ بدلے اور رومانس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’وجود‘ کو رواں برس میٹھی عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوجوان اداکار دانش تیمور، فریحہ الطاف، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کی شوٹنگ نہ صرف پاکستان بلکہ یونان، ترکی اور دبئی میں کی گئی ہے، جس وجہ سے فلم میں جہاں خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے، وہیں بدلے اور رومانس کے گرد گھومتی اس فلم کی کہانی بھی شائقین کو محظوظ کرے گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر گزشتہ ماہ 26 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، جس میں جاوید شیخ کے کردار کی بھی جھلک دکھائی گئی تھی۔

فلم کے جاری کیے گئے دوسرے ٹیزر ٹریلر میں جہاں سعید امتیاز اور ادیتی سنگھ کے کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہیں دانش تیمور اور ندیم کو بھی دکھایا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik May 05, 2018 08:44pm
Looks promising. Best of Luck

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024