• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

اجے اور تبو کی ’دے دے پیار دے‘

شائع May 5, 2018
تبو یہ دعویٰ بھی کرچکی ہیں کہ ان کے اور اجے کے درمیان محبت تھی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
تبو یہ دعویٰ بھی کرچکی ہیں کہ ان کے اور اجے کے درمیان محبت تھی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

اگرچہ ماضی میں بھی بولی وڈ ایکشن اداکار اجے دیوگن اور تبو ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم طویل عرصے بعد ایک بار پھر وہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ برس اجے دیوگن اور تبو کی ایکشن کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ ریلیز ہوئی تھی، جس نے سیریز کی پہلی فلموں کی طرح خوب کمائی کی۔

’گول مال تھری‘ سے قبل اجے دیوگن اور تبو 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’درشیام‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے، تاہم اس میں انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف کردار ادا کیا تھا۔

اجے اور تبو کے درمیان محبتوں کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں ہیں، جب کہ اداکارہ تاحال اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار بھی اجے دیوگن کو قرار دے چکی ہیں۔

تبو نے ماضی میں انٹرویوز کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اور اجے دیوگن نہ صرف ایک ساتھ کالج پڑھے، بلکہ وہ بہترین دوست بھی تھے، جب کہ اداکار ان پہ دل و جان سے مرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کردی

تاہم اجے دیوگن نے تبو کے ایسے بیانات پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

اب خبریں ہیں کہ ماضی میں اسکرین پر ایک دوسرے سے ’حقیقت‘’وجے پتھ‘ اور’تکشک‘ جیسی فلموں میں رومانس کرنے والے اداکار آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

گزشتہ برس بھی اجے اور تبو کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
گزشتہ برس بھی اجے اور تبو کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ڈی این اے انڈیا کے مطابق اجے دیوگن اور تبو فلم ساز لو رنجن کے ساتھ آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’دے دے پیار دے‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جمی شیر گل اور رکل پریت سنگھ سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلمیں کرنے کی وجہ بتادی

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلم ساز لو رنجن کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ بھی 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھی۔

اس سے قبل اس فلم ساز کی فلم ’پیار کا پنچنامہ‘ بھی اچھے پیسے سمیٹنے میں کامیاب گئی تھی۔

دونوں اداکار 2015 میں درشیام میں بھی ایک ساتھ نظر آئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
دونوں اداکار 2015 میں درشیام میں بھی ایک ساتھ نظر آئے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025