• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ پہلے سے بڑی فلم ہوگی، ون ڈیزل

شائع May 5, 2018

ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی ہر نئی فلم کا مداح بےصبری سے انتظار کرتے ہیں، اور اب اداکار نے بتایا کہ اس سیریز کی آنے والی فلم پہلے سے زیادہ ’بڑی‘ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ون ڈیزل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ افریقہ میں ہوگی، جبکہ اس کی اور اس کے اگلے حصے کی ہدایات جسٹن لن دیں گے، جو اس سے قبل تین فاسٹ اینڈ فیوریس فلمز کی ہدایات دے چکے ہیں۔

ون ڈیزل کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’فلم پہلے سے بڑی ہوگی، جسٹن لن فاسٹ 9 اور فاسٹ 10 کی ہدایات دیں گے، میں بتا نہیں سکتا کہ میں کتنا پرجوش ہوں‘۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل، برطانیہ، سپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جاچکی ہے۔

نئی فلم کی افریقہ میں شوٹنگ کے حوالے سے ون ڈیزل نے کہا کہ ’ہم افریقہ نہیں جاپائے، لیکن اس فلم کو وہیں شوٹ کریں گے‘۔

نئی فلم کو 10 اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانے کا ارادہ کیا ہے۔

فلم میں مشیل روڈریگوز، ٹائریس گبسن، کرس لوڈا کرس، نتیالی ایمنیل، جیسن سٹیتھم اور ڈیوین جانسن واپس اپنے کردار دھراتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے، یہ اب تک باکس آفس پر 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم سیریز میں چھٹے نمبر پر ہے۔

متوقع طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلم فاسٹ 10 اس سیریز کی آخری فلم ہوگی۔

فاسٹ 9 کو اس سے قبل 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں یونیورسل سٹوڈیوز نے اس کی ریلیز تاریخ بڑھانے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024