• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک

شائع May 3, 2018 اپ ڈیٹ May 4, 2018

بھارتی ریاست بہار میں مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر دِنیش چندرا یادو نے حادثے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

کوٹوا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او وِجے سِنہا نے بتایا کہ تباہ شدہ بس سے صرف 4 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کو جلنے کے زخم کے آئے ہیں جس کے باعث انہیں مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بس حادثہ، 44 افراد ہلاک

وِجے سِنہا نے مقامی افراد اور چند عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نجی آپریٹر کی بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس کے ڈرائیور نے ایک گاڑی کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گاڑی کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں جاگری اور اس سے قبل کہ لوگ اس میں پھنسے افراد کو نکالتے بس میں آگ لگ گئی۔‘

بس میں 32 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق مظفر پور سے تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: اسکول بس کے حادثے میں 27 بچے ہلاک

مظفر پور کے زونل آئی جی سُنیل کمار کا کہنا تھا کہ بس کو کھائی سے نکالنے کے بعد اچھی طرح دیکھا گیا، لیکن کسی انسان کی باقیات نہیں ملی جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی راکھ کو فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024