• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے 90 فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لینے پر مجبور

شائع May 2, 2018

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک زیادہ ہے اور 90 فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

فضائی آلودگی کی سطح سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے سالانہ تقریباً 70 لاکھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آلودہ فضا میں موجود باریک ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں اور کارڈیوویسکیولر نظام میں پہنچ کر فالج، دل کی بیماریوں، پھیپھڑوں کا کینسر اور سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

سال 2016 میں صرف بیرونی فضائی آلودگی سے 42 افراد کی موت واقع ہوئی، جبکہ گھروں میں کھانا پکانے کے لیے ایندھن اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی کی وجہ سے اسی عرصے میں تقریباً 38 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی 40 فیصد سے زائد آبادی یعنی تقریباً 3 ارب افراد کو اب بھی اپنے گھروں میں کھانے پکانے کے لیے صاف ایندھن اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'فضائی آلودگی سے سالانہ 55 لاکھ اموات'

ڈبلو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ ’فضائی آلودگی ہم سب کے لیے خطرہ ہے، لیکن غریب عوام کو اس سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے کہ 3 ارب سے زائد انسان، جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے ہیں، گھروں میں آلودگی پیدا کرنے والے چولہوں اور ایندھن کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں سانس کے ساتھ اپنے اندر کھینچ رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے فضائی آلودگی کے حوالے سے ہنگامی اقدام نہیں اٹھایا تو ہم پائیدار ترقی حاصل کرنے کے خواب کے قریب بھی نہیں پہنچ سکیں گے۔‘

20 آلودہ ترین شہروں میں 14 بھارتی شہر شامل

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 شہر بھارت کے ہیں، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی: نئی دہلی دنیا کا بد ترین شہر قرار

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ دنیا کے ایسے بڑے شہروں کی فضا کے معیار کو جانچ کر تیار کی گئی ہے جہاں تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ یا اس سے زائد کی آبادی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست نئی دہلی کے بعد دوسرا نمبر قاہرہ کا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ڈھاکا، چوتھے نمبر پر ممبئی اور پانچویں نمبر پر بیجنگ موجود ہیں۔

نئی دہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر آلودہ شہروں میں ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، جےپور اور جودھ پور بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024