• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ’بدنام جھوٹا‘ قرار دے دیا

شائع May 1, 2018

ایران نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے تہران کے خفیہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق الزامات انہیں ’بدنام جھوٹا‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام گھاسمی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تہران کے ایٹمی مقاصد سے متعلق الزامات کو فرسودہ، بے کار اور شرمناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بیان ایک تباہ حال اور بدنام جھوٹے کی جانب سے آیا جس کے پاس جھوٹ بولنے اور عیاری کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔‘

مزید پڑھیں: شام میں حملہ:اسرائیل کا ایران سے براہ راست ٹکراؤ شروع ہوگیا،حزب اللہ

ان کا کہنا تھا کہ ’نیتن یاہو اور بچوں کا قتل کرنے والی بدنام صیہونی حکومت کو یہ بنیادی بات سمجھنی چاہیے کہ عوام عالم کے پاس آگاہی اور ادراک ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی مفصل ٹی وی پریزنٹیشن کے دوران کہا تھا کہ ان کے پاس ایران کے ایٹی ہتھیاروں کے منصوبے سے متعلق نئے ’ثبوت‘ موجود ہیں، جو کسی بھی وقت فعال ہو سکتا ہے۔

اسرائیل نے اپنے سب سے بڑے حریف ملک ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی ہمیشہ خلاف ورزی کی، جبکہ تل ابیب متعدد مرتبہ اس معاہدے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری پروگرام خفیہ طور پر جاری ہے، اسرائیل

بنجمن نیتن یاہو کے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے جب امریکا ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

ایران ہمیشہ اس بات سے انکار کرتا رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور زور دیتا آیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام شہری مقاصد کے لیے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024