• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

محبت کے اعتراف کے بعد پریانکا کی خفیہ شادی؟

شائع May 1, 2018 اپ ڈیٹ October 16, 2018
پریانکا چوپڑا دلہن کے لباس کی تشہیر کرتے ہوئے—فائل فوٹو: فرسٹ پوسٹ
پریانکا چوپڑا دلہن کے لباس کی تشہیر کرتے ہوئے—فائل فوٹو: فرسٹ پوسٹ

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا انہوں نے ماضی میں کسی شخص سے شدید محبت کی۔

پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ کسی کے ساتھ محبت نہیں کرتیں اور نہ ہی انہوں نے کسی سے منگنی کر رکھی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے ماضی میں محبت کے اعتراف کے ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ وہ ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم وہ کس سے شادی کریں گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم 2 دن قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر کے بعد ان کی خفیہ شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

پریانکا چوپڑا نے 2 دن قبل بھارتی ریاست آسام کے دورے کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں ’منگل سوتر‘ نما بریسلٹ تھا، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے خفیہ شادی کرلی۔

فلمی بیٹ سمیت متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے ان کی خفیہ شادی کی خبریں شائع کیں، تاہم ان میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے کس سے اور کہاں شادی کی؟

بھارتی میڈیا کی چہ مگوئیاں کے بعد اس خبر نے عالمی میڈیا میں بھی جگہ بنائی، جس کے بعد پریانکا چوپڑا کو اپنی خفیہ شادی اور ’منگل سوتر‘ نما بریسلٹ کی حقیقت بیان کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرلیا

پریانکا چوپڑا نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر اپنے بریسلیٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خفیہ شادی کی وضاحت کی۔

—فائل فوٹو: فلمی بیٹ
—فائل فوٹو: فلمی بیٹ

پگی چوپس نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی، بلکہ وہ جب بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جائیں گی تو سب کے بتائیں گی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا منگنی پرخوش

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو سب کو بتادیں گی، وہ کوئی بات خفیہ نہیں رکھیں گی۔

پریانکا چوپڑا اپنی شادی سے متعلق ہمیشہ میڈیا سے کھل کر بات کرتی رہتی ہیں، وہ ماضی میں کہ چکی ہیں کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہیں شادی کے لیے کوئی موزوں شخص مل جائے گا وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024