• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

’قبائلی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کریں گے‘

شائع April 30, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرانشاہ کو ترقی دی جائے گی کیونکہ یہ وسطی ایشیا کا داخلی دروازہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے قربانیاں دی گئی ہیں، اس سلسلے میں پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، فوج نے اپنا کام کر دیا ہے، اب آگے پولیٹیکل ایجنٹس اور مقامی انتظامیہ کا کام ہے۔

وزیر اعظم نے علاقے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن میں نیا تعمیر شدہ بازار، ایک بس ٹرمینل اور غلام خان نیشنل لاجسٹکس سیل ٹرمینل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانےکا بل منظور

ان منصوبوں سے ایجنسی میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024