فیصل آباد: ساتھی وکیل پر مقدمے کے خلاف وکلاء مشتعل
فیصل آباد میں ساتھی وکیل پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف وکلاء نے اشتعال میں آکر احتجاجاً سی پی او آفس پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق واقعہ اس واقع پیش آیا جب وکلاء پولیس کی جانب سے اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری اور مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
مظاہرین نے سی پی او آفس میں موجود پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں سے تشدد کیا، جبکہ اس دوران وکلاء نے راہ گیروں سے بھی الھجتے رہے۔
واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکلاء نے سی پی او آفس میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
تاہم، اس واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تشدد کرنے والے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹر: کاشف حسین