• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

شائع April 27, 2018

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 19-2018 کے لیے پیش ہونے والے بجٹ کے لیے دی جانے والی تجاویز کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکمراں جماعت کے دورِ حکومت کے چھٹے اور آخری بجٹ کے لیے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران نومنتخب وزیرِ خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ کچھ دیر بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپنے دورِ حکومت کے چھٹے اور آخری بجٹ پیش کرنے سے چند گھنٹے قبل مشیرِ خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر ممنون حسین نے مفتاح اسمٰعیل سے وزارت کا حلف لیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تجویز پر مفتاح اسمٰعیل کو وزیرخزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 26 اپریل کو مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مالی سال 18-2017 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کی۔

اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے بتایا تھا کہ ’رواں مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 5.79 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024