• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فضا علی نے دوسری شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا

شائع April 26, 2018 اپ ڈیٹ April 27, 2018
فضا علی نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا —۔
فضا علی نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا —۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

فضا علی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جو ان کی دوسری شادی کی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپنی دوسری شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایاز ملک نامی شخص سے شادی کی ہے، جس کے ساتھ ساتھ وہ شوبز کو بھی چھوڑنے کا اعلان کرتی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں فضا علی نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس پر نشر ہونے والا اپنا گیم شو کا کانٹریک پورا ہونے تک مکمل کریں گی، جس کے بعد وہ کسی بھی شو یا پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایاز ملک کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کررہی ہیں، اور ان دونوں کو اپنے گھرانے اور دوستوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے اپنا نام بھی فضا علی سے تبدیل کرکے فضا ایاز ملک رکھ لیا ہے۔

خیال رہے کہ فضا ایاز ملک نے پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے کی تھی، جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے فرال رکھا۔

یاد رہے کہ 34 سالہ فضا علی کراچی میں پیدا ہوئی، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد محض 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کی تجویز پر اداکاری میں قدم رکھا۔

ماضی میں فضا علی کہ چکی ہیں کہ انہوں نے نعمان اعجاز کی تجویز پر ہی اداکاری میں انٹری دی، فضا علی اب تک کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ان کے کامیاب ڈراموں میں ’مہندی‘ اور ’شیشے کا محل‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024