• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ویرے دی ویڈنگ: شادی کے مسائل میں پھنسی سہیلیوں کی کہانی

شائع April 25, 2018
’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے —۔
’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور، کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں، جس کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ 4 دوستوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

جبکہ سونم کپور، شیکھا تلسانی اور سوارا بھاسکر معاون کردار ادا کررہی ہیں۔

2 منٹ 49 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں 4 دوستوں کو دکھایا گیا، جس میں سے ایک نے گھر سے بھاگ کر شادی کی، دوسری دوست کی شادی شدہ زندگی مسائل کا شکار ہے، تیسری دوست کی شادی ہونے والی ہے جبکہ چوتھی دوست کو شادی کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل رہا۔

یہ چاروں اداکارائیں فلم میں کافی خوبصورت بھی نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کے ملبوسات کا انتخاب بھی شاندار انداز میں کیا گیا۔

اس ٹریلر میں ان دوستوں کی زندگی میں آنے والے اچھے برے لمحوں کو بھی پیش کیا گیا ہے، جبکہ یہ سب اپنی دوست (کرینہ) کی شادی کی تیاریاں بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ پہلے اس فلم کو رواں سال 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب یہ یکم جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار ششانکا گھوش نے گزشتہ سال ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے آفیشل پوسٹرز بھی ریلیز کیے تھے، جنہیں شائقین نے خاصہ پسند بھی کیا تھا۔

لم کے پہلے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کے ڈیزائنر کردہ جوڑوں میں نظر آئیں، جہاں تین اداکارائیں کافی خوش ہیں، وہیں سوارا بھاسکر کافی غصے میں کھڑی ہیں۔

جبکہ دوسرے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں کسی ایونٹ کے لیے تیار ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

ابتدائی طور پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہندوستان سے کیا گیا، جب کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں بھی کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت سے یورپ سفر، شادی، کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کی کہانی ندھی مہرا اور میھل سوری نے تحریر کی،جبکہ پروڈکشن انیل کپور، ریہا کپور اور اکتا کپور کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024