• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

شائع April 25, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کے گھر دوسری بیٹی نے جنم لیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔

عامر خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ میں بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے ’دنیا میں خوش آمدید‘ کا کیپشن بھی لکھا۔

عامر خان اور فریال مخدوم نے اپنی بیٹی کا نام علینا خان رکھا ہے جس کا وزن 8 پاؤنڈ ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی، جس کے بعد 2014 میں ان کی پہلی بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024