• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

اجوکا تھیٹر کی بانی مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

شائع April 25, 2018

کراچی: اجوکا تھیٹر کی بانی اور آرٹ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کینسر کے موزی مرض سے نبرد آزما نہیں ہو سکیں اور 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

واضح رہے کہ مدیحہ گوہر فنکارہ، ڈائریکٹر اور سماجی رکن کے اعتبار سے مشہور تھیں جنہوں نے تھیٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا اور 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔

اجوکا تھیٹر نے بلعموم انسانی حقوق اور بلخصوص خواتین کے سماجی مسائل مثلاً خواتین میں تعلیم کی شرح، غیرت کے نام پر قتل، بجیوں کے حقوق، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر آواز اٹھائی۔

اپنی مقبولیت اور فعالیت کے پیش نظر اجوکا تھیٹر نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، عمان، ایران، مصر، امریکا، برطانیہ اور ناروے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مدیحہ گوہر پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی خواہاں تھیں اور اس ضمن میں غیر معمولی طور پر فعال تھیں۔

مدیحہ گوہر پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں اجوکا تھیٹر کے لیے گراں قدر خدمات پر پرنس کلاؤز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مرحومہ کو تھیٹر جاری رکھنے کے دوران ‘سیاسی اور مذہبی اسٹیبلشمنٹ’ کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا بھی رہا لیکن وہ سماج میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشش کرتی رہیں۔

سوگوار میں ان کے شوہر، ڈائریکٹر شاہد ندیم، اور دو بچے سارنگ اور نروان شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Salim haidrani Apr 25, 2018 12:10pm
Artists and writers are the soul of any society and Madiha Gohaur will be remembered for her contribution to arts and plays in Pakistan. Moreover it is a hard and uphill task to promote reason, enlightenment and progressive ideas in Pakistan but outstanding artists and writers continue to speak truth to power.

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025