• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

شائع April 23, 2018 اپ ڈیٹ April 24, 2018
—فائل فوٹو: دی سن
—فائل فوٹو: دی سن

برطانوی شاہی خاندان کے بڑے شہزادے ولیم تیسرے بچے کے باپ بن گئے۔

کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں 23 اپریل کو ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 29 اپریل 2011 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی۔

جوڑے کا ہاں پیدا ہونے والا پہلا بچہ بھی بیٹا تھا، جس کا نام شہزادہ جیارج رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع

بعد ازاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو ہوا، جوڑے کے ہاں پہلی بار بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا۔

اب جوڑے کے ہاں تیسرا بچہ 23 اپریل کو لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا۔

کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کا پیدائش کے وقت وزن 8 پاؤنڈ اور 7 اونس تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بچہ و زچہ خیریت سے ہیں، ساتھ ہی بیان میں بچے کی پیدائش کے موقع پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

فوری طور پر بچے کا نام نہیں رکھا گیا، امید ہے کہ آئندہ 3 دن میں بچے کا نام رکھ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کی نیم عریاں تصاویر سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والا یہ تیسرا بچہ شاہی خاندان میں تخت نشینی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

شاہی خاندان میں تخت نشینی کے حوالے سے پہلے نمبر پر پیدا ہونے والے بچے کے دادا شہزادہ چارلس ہیں۔

دوسرے نمبر پر شہزادہ ولیم ہیں، جس کے بعد تیسرے نمبر پر ان کے 5 سالہ بیٹے شہزادہ جیارج ہیں، چوتھے نمبر پر شہزادہ ولیم کی 3 سالہ بیٹی شہزادہ چارلیٹ ہیں۔

تخت نشینی کے لیے دادا، والد، بھائی اور بہن کے بعد پیدا ہونے والے نئے بچہ کا نمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024