• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثانیہ اور شعیب کا پہلے بچہ کی پیدائش سے متعلق اہم اعلان

شائع April 23, 2018 اپ ڈیٹ April 24, 2018
—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

رواں ماہ 9 اپریل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام طے کرلیا ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے پاکستانی شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہو، تاہم ان کے ہاں جو بھی بچہ پیدا ہوگا، انہوں نے ان کا نام طے کرلیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے طے کیا ہے کہ ان کے بچے کے نام کے آخر میں ’مرزا ملک‘ لگایا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ بچہ دونوں خاندانوں کے نام آگے بڑھائے گا۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے امید سے ہونے سے پہلی ہی بچے کے نام طے کیے جانے کی بات کیے پر ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

تاہم اب ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں بچوں کے کپڑے اور دیگر چیزیں دکھائی گئی ہیں اور اس تصویر میں ’مرزا ملک‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دونوں نے تصویر کو کیپشن دیے بغیر ہی شیئر کیا، تاہم ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’بے بی مرزا ملک‘۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے بیک وقت ایک ہی تصویر شیئر کیے جانے، اس میں بچوں کے کپڑے اور دیگر چیزیں دکھائے جانے اور اس میں ’مرزا ملک‘ کے الفاظ لکھے ہوئے دکھائی دینے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

شعیب ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم زندگی کے اس نئے دور میں داخل ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔ ہم ایک عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور ہماری نظریں والدین کی حیثیت سے نئی زندگی شروع کرنے پر مرکوز ہیں۔ ہم یہ بات اپنے شائقین اور چاہنے والوں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے بھی اپنے بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد والدین بن جائیں گے۔ ہم دونوں سمجھتے ہیں کہ یہ فیملی شروع کرنے کا صحیح وقت ہے اور زندگی کے اس نئے دور میں داخل ہونے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیل کھیلتے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے شادی کے بعد ابتدائی طور پر کئی ماہ تک دبئی میں رہائش اختیار کی تھی، اگرچہ دونوں زیادہ تر مصروفیات کی وجہ سے الگ رہتے ہیں، تاہم دونوں وقتا بوقتا ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔

—فوٹو: شعیب ملک انسٹاگرام
—فوٹو: شعیب ملک انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024