• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سعودی عرب: بس کے حادثے میں 4 برطانوی عمرہ زائرین جاں بحق

شائع April 23, 2018

ریاض: سعودی عرب میں بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 4 برطانوی عمر زائرین جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثہ مغربی مکہ کے قریب الاخلاص ٹاؤن میں پیش آیا جب زائرین کی گاڑی مکہ آرہی تھی۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کو موٹرسائیکل، ٹرک چلانے کی بھی اجازت ہوگی

سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘لندن میں سعودی عرب کا سفارتخانہ برطانوی وزارت خارجہ سے رابطے میں ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ویزا جاری کرنے کے لیے اتنظامات کیے جارہے ہیں’۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ‘زخمیوں کو مکہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارے ہیں’۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بس میں 17 برطانوی عمر زائرین سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں ایک حادثے میں 6 برطانوی شہری جاں بحق ہو گئے تھے جن میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔


یہ خبر 23 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024