• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

فیشن برانڈ ایچ ایس وائے کے 24 سال مکمل

شائع April 23, 2018
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

پاکستان کے معروف فیشن برانڈ ’حسن شہریار یاسین‘ (ایچ ایس وائے) نے اپنے کاروبار کے 24 سال مکمل ہونے پر لاہور کی تاریخی عمارت میں سولو فیشن شو کا انعقاد کیا۔

اس فیشن شو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کافی عرصے بعد معروف اداکارہ ریما نے بھی ریمپ پر واک کی، جب کہ سولو شو میں دیگر ماڈلز نے بھی دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی۔

سولو شو میں نہ صرف ایچ ایس وائے کے روایتی لباس متعارف کرائے گئے، بلکہ اس منفرد فیشن شو میں شاعری و موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

ایچ ایس وائے کی جانب سے برانڈ کو 24 سال مکمل ہونے پر لاہور کی 250 سال پرانی تاریخی نجی حویلی ’واجد شاہ حویلی‘ میں سولو شو کا انعقاد کیا گیا۔

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

سولو فیشن شو میں نہ صرف اداکارہ ریما طویل عرصے بعد فیشن شو میں نظر آئیں، بلکہ اس میں نادیہ حسین، زینب قیوم، نتاشہ حسین اور عبداللہ اعجاز بھی ملبوسات کی نمائش کرتے نظر آئے۔

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

ریما نے فیشن شو کے دوران ایچ ایس وائے کی ہی میرون رنگ کا لباس زیب تن کیا، جس وجہ سے وہ کافی پرکشش دکھائی دیں۔

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی
—فوٹو: بشکریہ ڈریگن فلائے/ فیصل فاروقی

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025