• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ اور ‘’ٹرمینیٹر‘ کی نئی سیریز بنیں گی

شائع April 22, 2018
اوتار 2009 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
اوتار 2009 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

شہرہ آفاق فلمیں بنانے والے معروف ہولی وڈ فلم ساز جیمز کیمرون نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیاب سائنس فکشن فلم سیریز ’ٹرمینیٹر‘ کو جدید انداز میں بنائیں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کردیا کہ ان کی دوسری کامیاب سائنس فکشن فلم ’اوتار‘ کا سیکوئل 2020 میں ریلیز ہوگا، جب کہ اس سیریز کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا جائے گا، جس لیے پہلی ٹرائلوجی میں کم سے کم 4 فلمیں بنائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ جیمز کیمرون نے نہ صرف ’ٹرمینیٹر‘ اور ’اوتار‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنائیں، بلکہ ’ٹائی ٹینک‘ ’ریمبو‘ اور ’اسٹریج ڈیز‘ جیسی فلمیں بھی انہوں نے ہی بنائیں۔

ان کی سائنس فکشن فلم سیریز’ٹرمینیٹر‘ کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، جب کہ چھٹی فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

9 سال قبل 2009 میں سیریز کی چوتھی فلم ’ٹرمینیٹر سیلویشن‘ کے بعد 2010 تک اس فرنچائز نے دنیا بھر سے 3 ارب ڈالر کی کمائی کی تھی، جب کہ سیریز کی پانچویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی، جس نے بھی خوب پیسے بٹورے۔

اس سیریز کی چھٹی فلم کو رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ اس سیریز کی فلمیں دنیا بھر میں مقبول ہیں، تاہم فلم ساز جیمز کیمرون چاہتے ہیں کہ اس سیریز کو نئے طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائے۔

نشریاتی ادارے ’کولیڈر‘ سے بات کرتے ہوئے جیمز کیمرون نے بتایا کہ وہ ’ٹرمینیٹر‘ سیریز کو جدید انداز میں بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

جیمز کیمرون کے مطابق انہوں نے پہلی بار ’ٹرمینیٹر‘ کا اسکرپٹ 1982 میں اس وقت لکھا، جب کہ ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی نہیں کی تھی اور اب ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے، اس لیے فلم کو بھی اسی حساب سے جدید بنایا جائے گا۔

جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ ’ٹرمینیٹر‘ کی نئی سیریز میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آر‘ کا زیادہ استعمال کیا جائے گا، جب کہ نئی سیریز میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے افیکٹس اور گرافکس کو بھی حقیقت سے قریب تر بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ 2009 میں ان کی ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کو ٹرائلوجی کی طرح بنایا جائے گا، جس کے لیے ہر ٹرائلوجی میں 3 سے 4 فلمیں ہوں گی۔

ان کے مطابق ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی 5 فلموں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے اس فلم کے 4 سیکوئل بنائے جائیں گے۔

جیمز کیمرون نے وضاحت کی کہ ’اوتار‘ کے سیکوئل کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی اور اب اس سیریز کی فلمیں ایک خاندان کی طرح آگے بڑھیں گی۔

فلم ساز کے مطابق ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی کے لیے مزید 4 سیکوئل بنائے جائیں گے، اور ہر فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ فلم کے کردار وہی رکھے جائیں گے، فی الحال کرداروں کو نہیں بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’اوتار‘ کی پہلی فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی، اب اس کی دوسری فلم پر کام جاری ہے۔

سیریز کی دوسری فلم دسمبر 2020 تک ریلیز کی جائے گی، جس کے بعد سلسلہ وار اس کی دیگر فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024