• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

عامر خان کی 2 سال بعد رنگ میں واپسی، حریف کو 39 سیکنڈز میں شکست

شائع April 22, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تقریباً 2 برس بعد رنگ میں واپس آنے کے بعد کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف فل لو گریشو کو 39 سیکنڈز میں شکست دے دی۔

عامر خان کو مئی 2016 میں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ میں میکسکو کے باکسر کنیلو الواریز نے ناک آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ باکسنگ رنگ سے دور تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عامر خان نے اپنے حریف پر ابتدا سے ہی تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے تھے اور ابتدائی 30 سیکنڈز کے اندر ہی ان کے حریف لڑکھڑا گئے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان

عامر خان یہ مقابلہ 39 سیکنڈز میں جیت گئے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے برطانوی حریف کیل بروک سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

عامر خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ اپنے حریف کیل بروک سے فائٹ کرکے انہیں شکست دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ’میں باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے میں مسلسل 2 سال سے سخت محنت کر رہا تھا اور اس دوران ایک دن کا بھی انتطار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غلط فہمیاں دور: عامر اور فریال میں صلح ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے 12 راؤنڈز کی فائٹ کے لیے تیار تھے کیونکہ فل لو گریشو ایک خطرناک حریف ہیں اور دورانِ میچ انہیں اپنی حکمتِ عملی میں بہت سی تبدیلیاں کرنی تھیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی جیت سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، خان واپس آگیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی فائٹ سے قبل بہت زیادہ کشمکش کا شکار تھے، تاہم اب وہ بہت زور و شور کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔

انہوں نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بہترین باکسرز کے ساتھ فائٹ کرنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024