• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی:پولیس مقابلہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایس ایچ او سمیت دو زخمی

شائع April 22, 2018

کراچی کے علاقے کلفٹن میں مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس کے مبینہ مقابلہ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوارمبینہ دوملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر دونوں ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ اور کلفٹن اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک اہلکار دم توڑ گیا جبکہ ملزمان جائے وقوع سے باآسانی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساوتھ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کلفٹن گاڑی میں تھے۔

پولیس کے مطابق زخمی سپاہی کو پیٹ میں 4 گولیاں لگیں اور ایس ایچ او چوہدری شاہد کو سینے پر دو گولیاں لگیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹ پرفوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ سے جامع انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے، لیکن اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ملزمان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024