• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میشا شفیع اور علی ظفر تنازع پر شوبزشخصیات کا ردعمل

شائع April 20, 2018 اپ ڈیٹ April 21, 2018

میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات گزشتہ روز سامنے آئے اور جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئے۔

مزید پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے کا الزام،علی ظفر نے میشا شفیع کو جھوٹاقرار دیدیا

میشا شفیع اور علی ظفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے 2 بڑے نام ہیں اور یہی وجہ ہے ان کے حوالے سے دیگر فنکار و معروف شخصیات تقسیم ہوکر رہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی ظفر پر مزید خواتین کے جنسی ہراساں کرنے کا الزام

اب تک متعدد پاکستانی فنکار اس حوالے سے آگے آکر اپنے خیالات کا اظہار یا دونوں اطراف میں سے کسی کی حمایت کرچکے ہیں۔

ماہرہ خان نے اس حوالے سے میشا شفیع کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ' جنسی ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ ایسے مسائل پر بلاسوچے سمجھے کمنٹ کرنا بھی سنگین مسئلہ ہے اور اس سے پتا چلتا ہے کہ مسئلے کی جڑ کہاں ہے، ہمارے ذہنوں میں۔

اداکارہ ارمینہ خان نے اس حوالے سے کہا ' ابھی ہم اس کا فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں جارہا ہے، مگر میں میشا شفیع پر کیے جانے ذاتی حملوں پر خوفزدہ ہوں جو نا کے پیشے اور جنس کی وجہ سے کیے جارہے ہیں، جیسے اداکارائیں اور گلوکارائیں نامناسب لباس پہنتی ہے تو ایسا تو ہونا ہی تھا'۔

اداکارہ عروہ حسین نے میشا شفیع کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا۔

دوسری جانب مایا علی جو اس وقت علی ظفر کے مدمقابل فلم 'طیفا ان ٹربل' میں کام کررہی ہیں، نے اس رائے کا اظہار کیا ' میں نے علی ظر کو اپنی بیوی اور بچوں کے بارے میں بات کرنے کا شوقین پایا، وہ اپنے خاندان کے ساتھ اچھے و برے لمھات کو شیئر کرتے ہیں، میں کسی شخصیت کا فیصلہ نہیں کررہی اور نہ ہی کسی کی جانب سے وضاحت پیش کررہی ہوں، میں علی ظفر کا احترام کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ سامنے آئے'۔

ریحام خان نے میشا شفیع کی حمایت کی ' مجھے اس پر فخر ہے، وہ میری طرح کی راک اسٹار ہے'۔

فخر عالم نے اس معاملے پر یقین نہیں آیا مگر انہیں توقع ہے کہ انصاف ہوگا ' وہ لوگ احمق ہیں جو سوچتے ہیں کہ میں الزامات کو مسترد کررہا ہوں یا کسی کی حمایت کررہا ہوں، میں شاک ہوں اور ایسی صورتحال کا تصور بھی نہیں کای تھا، مگر علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کو جانتا ہوں تو مجھے توقع ہے کہ یہ غلط فہمی ہوگی اور سچ سامنے آئے گا'۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ' جب کوئی خاتون ظلم پر خاموشی توڑتی ہے، تو اسے سوشل میڈیا پر مزید توہین کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کی کہانی پر مذاق بنائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ سستی شہرت کے حصول کے لیے اس نے ایسا کیا'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'مجھے یقین نہیں آیا اور میں اب بھی اس حوالے سے الجھن کا شکار ہوں'۔

اینکر مایا خان نے ایک ویڈیو میں اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے کئی ٹوئیٹس کیے اور ان کے بقول می ٹو موومنٹ ایک سنگین مسئلہ ہے مگر ' اب مجھے احساس ہونا شروع ہوا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں دونوں صنفوں کے درمیان دوری کا حکم کتنا درست ہے، خودساکتہ جدت نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں فلرٹ اور ہراساں کیے جانے کے درمیان لکیر دھندلا گئی ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا اگر لوگ قرآن مجید کے احکامات پر عمل کریں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

ان کے دیگر ٹوئیٹس یہ ہیں :

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024