• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دپیکا پڈوکون 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل

شائع April 20, 2018

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ویسے ہی ایک کے بعد ایک کامیاب قدم اٹھانے کے ساتھ آگے بڑھتی جارہی ہیں اور اب اداکارہ کا نام دنیا کی 100 بااثر افراد کی فہرست کا بھی حصہ بن چکا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے رواں سال کی دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون وہ واحد بولی وڈ اداکارہ ہیں جن کا نام اس سال کی فہرست کا حصہ بنا۔

31 سالہ دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

what an absolute honour!🙏🏽 #TIME100 @time

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دپیکا کے علاوہ اس فہرست میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔

دپیکا کی قریبی دوست اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انہیں اور ویرات کوہلی کو اس اعزاز کی مبارکباد دی۔

جبکہ دپیکا کے قریبی دوست رنویر سنگھ نے اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں ’رانی‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث خوب پذیرائی ملی۔

فلم ’پدماوت‘ میں انہوں نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا، جبکہ انہیں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر کئی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

دپیکا پڈوکون نے فلحال اپنی کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا، البتہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ بہت جلد اپنی اگلی فلم کا اعلان کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024