• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مچھلی کھائیں اور دل کو صحت مند بنائیں

شائع April 19, 2018
یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے دل کو زندگی میں امراض سے بچانا چاہتے ہیں ؟ تو مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔

یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چربی والی مچھلی کو ہفتہ بھر میں 4 دفعہ کھانا جسم میں صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی شرح بڑھانے اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیا کریں؟

تحقیق کے مطابق مچھلی ایچ ڈی ایل یا اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھاتی ہے خصوصاً ان افراد میں جن کی گلوکوز میٹابولزم کی صلاحیت متاثر ہوچکی ہوتی ہے۔

اسی طرح مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 40 سے 72 سال کی عمر کے 100 ایسے مردوں اور خواتین کا جائزہ لیا جن کے گلوکوز میٹابولزم کی صلاحیت متاثر ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مچھلی شفا اور طاقت سے بھرپور غذا

ان رضاکاروں کو 4 گروپس میں تقسیم کرکے انہیں مختلف غذاﺅں کا استعمال کرایا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ چربی والی مچھلی کھانے سے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوئی۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل مولیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024