• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قومی ٹیم کو ترجیح، فہیم اشرف کاؤنٹی معاہدے سے دستبردار

شائع April 18, 2018
فہیم اشرف نے جولائی سے ستمبر کے دوران 14 ٹی20 میچز اور دو چار روزہ میچز کھیلنا تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
فہیم اشرف نے جولائی سے ستمبر کے دوران 14 ٹی20 میچز اور دو چار روزہ میچز کھیلنا تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ملک کی نمائندگی کو ترجیح 2018 کے انگلش کاؤنٹی سیزن سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

فہیم اشرف کو رواں سال کاؤنٹی سیزن میں جولائی سے ستمبر کے دوران 14 ٹی20 میچز اور دو چار روزہ میچز کھیلنا تھے لیکن قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب آل راؤنڈر نے کاؤنٹی سیزن نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ اس دورانیے کے دوران قومی ٹیم کو آسٹریلیا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

فہیم اشرف گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ سے ہی سب نگاہوں کا مرکز بن گئے اور اس وقت سے محدود اوورز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کے اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 وکٹیں حاصل کر کے وہ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب باؤلر رہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ فہیم اشرف نے ملک کی نمائندگی کے لیے کوئی غیر ملکی لیگ کھیلنے سے انکار کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھاری مالیت کے کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024