• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ہیواوے کے نئے فلیگ شپ فونز 10 سیکنڈ میں فروخت

شائع April 18, 2018
ہیواوے پی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ہیواوے
ہیواوے پی 20 پرو — فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز پی 20 اور پی 20 پرو فروخت کے لیے پیش کیے تو محض 10 سیکنڈ کے اندر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ڈیوائسز فروخت ہوگئیں۔

ہیواوے نے یہ فون گزشتہ دنوں چین میں فروخت کے لیے پیش کیے اور ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوتے ہی ان دونوں ڈیوائسز پر کمپنی نے 100 ملین یوآن سے زائد دس سیکنڈ کے اندر کمالیے۔

ہیواوے کو امریکی حکومت کی جانب سے اس چینی کمپنی کے فونز حکومتی اداروں کے لیے نہ خریدنے کے مشورے سے کافی دھچکا لگا تھا تاہم اس کا کہنا ہے کہ امریکا میں داخل ہوئے بغیر بھی وہ سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا 4 کیمروں والا پہلا اسمارٹ فون

6.1 انچ ڈسپلے والا ہیواوے پی 20 پرو دنیا کا پہلا فون ہے جس کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ ان 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگاپکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہے جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے۔

ان تینوں کیمروں میں بالترتیب ایف 1.8، ایف 1.6 اور ایف 2.4 آپرچرز دیئے گئے ہیں جبکہ کمپنی کا اپنا اے آئی سسٹم بھی موجود ہے۔

یہ فون ایس نائن اور ایس نائن پلس کی طرح 960 فریم فی سیکنڈ پر سلوموشن ویڈیو 720p ایچ ڈی ریزولوشن میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اور ہاں اگر انٹرنیٹ اسپیڈ بہت اچھی ہو تو اس میں 1.2 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار سے چیزیں ڈاﺅن لوڈ کرنا بھی ممکن ہے، یعنی ایک منٹ میں عام کوالٹی کی درجنوں فلمیں بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں اور یہ قیمت کے لحاظ سے آئی فون ایکس سے بھی مہنگا ہے اور تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہے

مزید پڑھیں : ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف

پی 20 کچھ چھوٹا 5.8 انچ کا فون ہے جس کے بیک پر 20 اور 12 میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں، جبکہ اس کی قیمت 93 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024