• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون ہوں گی؟

شائع April 18, 2018
دپیکا پڈوکون گزشتہ برس اس سیریز کی تیسری فلم میں بھی نظر آئی تھیں—اسکرین شاٹ
دپیکا پڈوکون گزشتہ برس اس سیریز کی تیسری فلم میں بھی نظر آئی تھیں—اسکرین شاٹ

ایکشن تھرلر فلم سیریز ’ٹرپل ایکس‘ کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے، جس کی تیسری فلم گزشتہ برس 2017 میں ریلیز کی گئی۔

ایکشن تھرلر سیریز کی تیسری فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' میں پہلی بار بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں نظر آئیں تھیں۔

اب اس کامیاب سیریز کی چوتھی فلم بنانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، کیوں کہ سیریز کی چوتھی فلم کے لیے اداکار و پروڈیسر ون ڈیزل اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

اب ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم کی شوٹنگ رواں برس دسمبر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

نشریاتی ادارے ’ہولی وڈ رپورٹرز‘ کے مطابق اداکار و پروڈیوسر ون ڈیزل نے اپنی ایکشن تھرلر فلم سیریز کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خبر کے مطابق ون ڈیزل کی پروڈکشن کمپنی ’دی ایچ کلیکٹو‘ نے فلم بنانے والی کمپنی ’رولیوشن اسٹوڈیوز‘ سے اس کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلی ٹرپل ایکس میں دپیکا کا ڈانس نمبر ہو گا

اب کامیاب سیریز کی چوتھی فلم ون ڈیزل کی ہوم پروڈکشن کمپنی کے تحت بنے گی، جس کی شوٹنگ رواں برس دسمبر سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیریز کی چوتھی فلم کی ہدایات کون دے گا اور اس میں کون سے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، سیریز کی تیسری فلم کی ہدایات ڈی جے کروسو نے دی تھیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ چوتھی فلم کی ہدایات بھی وہی دیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ سیریز کی چوتھی فلم میں بھی ون ڈیزل اپنا زینڈر کیج کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے، تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ نئی فلم میں انہیں اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے کون سی اداکارہ مدد کرتی دکھائی دیں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سیریز کی تیسری فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ان کے لیے جاسوس کرتی دکھائی دی تھیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم

فلم میں دپیکا پڈوکون نے ون ڈیزل کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے مدد فراہم کی، تاہم چوتھی فلم میں دپیکا کا کردار کون نبھائے گا، اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔

امکان ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم میں جاسوس خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’ٹرپل ایکس‘ 2000، دوسری فلم ’ٹرپل ایکس: اسٹیٹ آف دی یونین‘ 2005، تیسری فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اب اس سیریز کی چوتھی فلم ریلیز کی جائے گی، پہلی تینوں فلموں کی طرح چوتھی فلم میں بھی ون ڈیزل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون دوسری ہولی وڈ فلم میں کاسٹ

اب دیکھنا یہ ہے کہ بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اس سیریز کی دوسری فلم میں جگہ بنانے میں کامیاب جاتی ہے یا نہیں۔

فلم کی ٹیم نے گزشتہ برس ہی اس بات کا اشارہ دے دیا تھا کہ سیریز کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون کا آئٹم نمبر شامل کیا جائے گا۔

‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے گزشتہ برس ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دپیکا پڈوکون آنے والی فلم کا حصہ ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024