• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائشہ خان کی رسم حنا اور نکاح کی تصاویر وائرل

شائع April 14, 2018
عائشہ خان اپنی شادی کی تمام تقاریب میں نہایت خوبصورت نظر آئیں —۔
عائشہ خان اپنی شادی کی تمام تقاریب میں نہایت خوبصورت نظر آئیں —۔

پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ حدید ملک کے نکاح کی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سابق اداکارہ کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا ان کی تصاویر سے بھر گیا۔

عائشہ کی رسم حنا، مہندی اور نکاح کی تقاریب کراچی میں منعقد ہوئیں، جہاں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

رسم حنا میں عائشہ خان نے زرد رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جبکہ ان کا سادہ انداز شائقین کو خوب بھایا۔

اس دوران ان کے شوہر میجر عقبہ حدید سفید رنگ کی شلوار قمیض میں موجود تھے۔

رسم حنا میں اداکارہ نے کسی قسم کا زیور پہننے کے بجائے پھولوں کے زیور کو فوقیت دی۔

مہندی کی تقریب میں عائشہ خان اور ان کے شوہر ایک جیسے رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ مہندی کی تقریب میں عائشہ خان کے قریبی دوست حمزہ علی عباسی بھی موجود تھے، وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے واحد شخص تھے جو اداکارہ کی مہندی میں نظر آئے۔

مہندی کی تقریب میں عائشہ خان اور ان کے شوہر ایک ساتھ رقص کرتے بھی نظر آئے، جب کہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا۔

Maj Uqbah danced on #Despacito with #aishakhan 😋

A post shared by PAF SHERDILS (@pafsherdils) on

لیکن سب سے زیادہ عائشہ خان اپنے نکاح کی تقریب میں خوبصورت نظر آئیں، اس دوران انہوں نے سبز رنگ کا غرارا پہنا تھا، جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض اور سنہری رنگ کی ویسٹ کوٹ میں موجود تھے۔

#aishakhan 😍❤ Follow @lollywoodsquad 👈

A post shared by lollywood 💖 (@lollywoodsquad) on

عائشہ خان کی اپنے نکاح نامہ پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

عائشہ خان کی شادی کی تقریب آج اور ولیمہ کی تقریب کل یعنی 15 اپریل کو منعقد ہوگی، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ ماہ ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں ایک اور پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ اپنی زندگی کا ایک اہم قدم اٹھانے جارہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

shah Apr 14, 2018 08:35pm
Masha Allah

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024