• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کامن ویلتھ گیمز 2018: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

شائع April 14, 2018 اپ ڈیٹ April 18, 2018

گولڈکوسٹ: آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ریسلنگ کے 86 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے ریسلر انعام بٹ نے 86 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری مقابلوں میں تمام حریفوں کو چت کرتے ہوئے فائنل میں نائیجیریا کے میلون بیبو کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

خیال رہے کہ یہ کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2018: پاکستان نے ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2018 میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے تین برونز میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔

ریسلنگ کے 57 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

قبلِ ازیں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کُل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ دلوایا تھا۔

پاکستان کے طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کے ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024