• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے ساتویں پوزیشن کا میچ جیت لیا

شائع April 13, 2018

گولڈکوسٹ: کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔

آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں جمعہ کو مینز ہاکی ایونٹ میں ساتویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔

کینیڈین کھلاڑی کرک پیٹرک نے 12ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی تاہم 34ویں منٹ میں محمد ارسلان قادر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

6 منٹ بعد پاکستان کے مبشر علی نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلائی جبکہ میچ ختم ہونے سے 3 منٹس قبل پاکستان کے محمد عرفان جونیئر نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 کر کے پاکستان کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

اس طرح گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 گولز سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024