سپریم کورٹ کا فیصلہ مذاق اور سازش ہے، مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نا اہل قرار دیے گئے قانون سازوں کو تاحیات عوامی دفاتر نہ رکھنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ایسا مذاق اس سے قبل کئی وزرائے اعظم کے ساتھ ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت آئین کی اس شق کے ذریعے نااہل قرار دیے گئے ارکان پارلیمان تاحیات نااہل ہوں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ اس ہی طرح کے فیصلے کے ذریعے ذو الفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا تھا، بے نظیر بھٹو کا قتل کیا گیا تھا اور اب منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ علی بابا اور 40 چوروں کی سازش کے تحت سنایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اس فیصلے کے پیچھے لوگوں کو معصوم اور بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ نا اہلی سے سیاسی کیریئر کا اختتام ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے محاذ آرائی کرنے کے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ سمیت تمام ریاستی اداروں کی عزت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعد انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے بر طرف کردیا گیا تھا۔
رواں سال فروری کے مہینے میں بھی سپریم کورٹ نے متنازع آئین میں ترمیم کو روکتے ہوئے نواز شریف کو اپنی جماعت کی صدارت سے روک دیا تھا۔
نواز شریف کی پارٹی صدر کے عہدے سے نا اہل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے انہیں تا حیات قائد قرار دیا تھا۔
دلوں کے قائد
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، اس نا اہلی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول سوسائٹی، عوام اور میڈیا جاگ رہی ہے اور سب دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میائنس ون کا نعرے پھر سے جاگ اٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اسے تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی: سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان کے کلاف کرپشن کے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔
پاناما پیپرز کیس کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر الزام لگانے کے باوجود انہیں اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل قرار دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے خبر دار کیا کہ نواز شریف کے مخالفین کو سابق وزیر اعظم سے ڈرنا چاہیے کیونکہ ان کا نعرہ ’ووٹ کو عزت دو‘ عوام میں مقبول ہورہا ہے۔