• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

زمین پر کسی بھی جگہ 1 گھنٹے میں سفر کرنا ہوگا جلد ممکن

شائع April 13, 2018
یہ راکٹ کچھ ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ ایلون مسک انسٹاگرام اکاؤنٹ
یہ راکٹ کچھ ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ ایلون مسک انسٹاگرام اکاؤنٹ

بہت جلد کسی ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک سے دوسرے ملک جانے کے لیے طیارے کی ٹکٹ بک کرانے کی بجائے لوگ راکٹ پر سفر کرسکیں گے۔

اسپیس ایکس کی صدر اور سی او او گیونی شاٹویل نے دعویٰ کیا ہے ایسے راکٹ کو جو لوگوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں 60 منٹ یا ایک گھنٹے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، ایک دہائی کے اندر حقیقت بن جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مریخ تک رسائی تو پہلا قدم ہے جس کے بعد مزید سولر سسٹمز کی کھوج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : انسانوں کو 2024 تک ’مریخ‘ پر لے جانے کا منصوبہ

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ سال ایسے راکٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ان کے بقول زمین اور خلاءدونوں جگہ سفر کو آسان ترین بنادیں گے۔

یہ راکٹ عمودی ٹیک آف اور لینڈ کرسکیں گے، جبکہ بڑے شہروں میں لانچ پیڈز سے ٹیک آف کرسکیں گے۔

اسپیس ایکس کا مجوزہ راکٹ — فوٹو بشکریہ اسپیس ایکس
اسپیس ایکس کا مجوزہ راکٹ — فوٹو بشکریہ اسپیس ایکس

یہ راکٹ کراچی سے نیویارک کا سفر جس میں ابھی فضائی سفر کے دوران کم از کم 17 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، 60 منٹ کے اندر طے کرسکیں گے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ان کا کرایہ کسی عام پرواز جتنا ہی ہوگا۔

گیونی شاٹویل کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک دہائی کے اندر لازمی طور پر تیار اور آپریشنل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا ' ایسا ہوکر رہے گا اور میں نے ذاتی طور پر اس پر سرمایہ کاری کی ہے، میں بہت زیادہ سفر کرتی ہوں اور میں اپنے صارفین سے ریاض میں ملنے کے لیے صبح جاکر رات کو گھر واپس آنا پسند کروں گی'۔

کمپنی کے مطابق یہ راکٹ عام راکٹوں جتنا ہی بڑا ہوگا جو کہ زمین کے مدار میں سیٹلائیٹ لے جاسکے گا، اسی طرح انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں عملہ اور سامان پہنچانے کے ساتھ چاند پر بھی انسانوں کو لے جاسکے گا۔

18 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار بی آر ایف نامی یہ راکٹ 80 سے 200 مسافروں کو لے جاسکیں گے اور اس کی پہلی مسافر بردار پرواز کے لیے کمپنی نے2024 کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دس لاکھ افراد پر مشتمل پہلا خلائی شہر بسانے کا منصوبہ

گیونی شاٹویل کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو ایک دہائی کے اندر انسانوں کو مریض تک پہنچا دیا جائے گا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ 10 سال سے کم عرصے میں انسانوں کو مریخ تک لے جانا اس سے بھی کم ہے جس کا اعلان ایلون مسک نے کیا تھا۔

گیونی شاٹویل کا کہنا تھا ' یہ گیونی کا وقت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایلون بھی تیز چلنا چاہتے ہوں گے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

syed kazim Apr 13, 2018 11:13am
dilli hunooz door ast

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024