• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: بہادر آباد کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

شائع April 12, 2018

کراچی کے علاقے بہادرآباد کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے فائر بریگیڈ عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ آگ چار مینار چورنگی کے قریب واقع کثیر المنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں موجود دکانوں میں لگی۔

آگ پر قابو پانے کے لیے 10 سے 12 فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن اقبال غلام مرتضیٰ بھٹو نے ڈان کو بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع کپڑوں کی دکان میں لگی جس نے پوری دکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹی کورٹ کراچی میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

نیو ٹاؤں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او حِکمت علی نے کہا کہ عمارت میں رہائش پذیر خاندانوں کو ریسکیو عملے کی مدد سے عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عمارت میں آگ لگنے کے باعث اٹھنے والے دھوئیں کے بادلوں سے اطراف میں موجود لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024