• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

کیا صنم بلوچ کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں درست ہیں؟

شائع April 12, 2018 اپ ڈیٹ April 13, 2018
صنم بلوچ — فوٹو بشکریہ صنم بلوچ فیس بک پیج
صنم بلوچ — فوٹو بشکریہ صنم بلوچ فیس بک پیج

کیا معروف اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی شادی ختم ہورہی ہے ؟ یہ وہ افواہ ہے جو اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں پھیلی ہوئی ہے، مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟

اور اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے اور وہ ہے بس انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی، جو صنم عبداللہ سے بدل کر صنم بلوچ کردینا ہے۔

جی ہاں واقعی، انسٹاگرام میں نام کی تبدیلی پر اداکارہ کے پرستاروں نے لگا کہ صنم بلوچ اپنے شوہر عبداللہ فرحت سے الگ ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں : آج کے مشہور فنکاروں کا بچپن

یقیناً یہ ان کے پرستاروں کے لیے کافی دھچکا لگا دینے والی خبر ہوسکتی ہے مگر اسے سچ مان لینا اپنی جگہ حیران کن ہے کیونکہ اس حوالے سے میڈیا نے کوئی خبر تک نہیں لگائی اور بس سوشل میڈیا اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی پر یہ خیال کرلیا گیا۔

ڈان امیجز نے اس حوالے سے صنم بلوچ کے پبلک ریلیشن منیجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا 'اس میں کوئی حقیقت نہیں، صنم بلوچ کی طلاق کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں اور کچھ نہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا ' لوگوں محض اس بات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے انسٹاگرام پر یوزرنیم بدل دیا ہے، ایسا تو بس اس لیے ہوا کیونکہ اداکارہ اپنے خاندانی نام کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھنا چاہتی ہیں'۔

تو ان کے پرستاروں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس جوڑے میں علیحدگی نہیں ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025